سرینگر: (ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے ڈرانے دھمکانے کے باوجود کشمیر کی صورتحال پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کمی نائیڈو کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی طرف سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کے باوجود ہمارے گروپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔
It has been more than 40 days since Kashmir has been under a blackout.
— Amnesty India (@AIIndia) September 16, 2019
Thousands of political leaders, activists and journalists continue to be silenced through administrative detention laws which run counter to international human rights standards.#LetKashmirSpeak pic.twitter.com/CcOR8pSOO5
یاد رہے کہ مالیاتی جرائم کی تفتیش کرنے والے بھارتی محکمے نے حال ہی میں ایمنسٹی کی مقامی برانچ پر الزام عائد کیا تھا کہ زرمبادلہ کے حوالے سے بھارتی قواعد کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ الزام ایمنسٹی کی طرف سے کشمیر پر مودی حکومت کے اقدامات پر تنقید کے بعد سامنے آیا۔
واشنگٹن میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کُمی نائیڈو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے بھارت میں ایمنسٹی کو کچلنے کی کوشش کی ہے۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرتے رہیں گے کوئی دھمکی ہمیں اپنے کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہماری ساتھی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، وہ اپنے کام کے ساتھ پکے ہیں اور ہر دم پر امید ہیں، اگر ایسا ہم پر امید نہ ہوتے تو اس طرح کے حالات کا سامنا نہ کرتے جیسے بھارت میں مودی سرکار کوشش کر رہی ہے۔
نائیڈو کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران بنگلور میں ہمارے آفس پر چھاپہ مارا گیا، دائیں بازو کے لوگ ہمیں تنگ کرتے رہے ہیں، ان کی نفرت انگیز باتوں کا بھی سامنا کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بہت خوفناک صورتحال ہے کہ ایک ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں لوگ اپنے پیاروں سے دور ہیں اور رابطہ نہیں کر پا رہے، پوری وادی میں لاک ڈاؤن اور انٹرنیٹ، موبائل، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات ناپید ہیں۔ صحت کی سہولتیں بھی میسر نہیں، مریضوں کو ہسپتال نہیں جانے دیا جا رہا۔ اس طرح کے حربوں کیخلاف ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔