صدر ٹرمپ نے رابرٹ اوبرین کو نیا نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نامزد کر دیا

Last Updated On 18 September,2019 08:06 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ اوبرین کو نیا نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نامزد کر دیا، وہ جان بولٹن کی جگہ فرائض‌ سر انجام دیں‌ گے.

صدر ٹرمپ نے نئے قومی سلامتی کے مشیر کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ رابرٹ اوبرین کو نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر نامزد کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی رابرٹ کے ساتھ کام کر چکے ہیں، وہ ضرور اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ رابرٹ، جان بولٹن کی جگہ لیں گے۔

رابرٹ اوبرین امریکی صدر کی جانب سے نامزد کردہ چوتھے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ہوں گے، وہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی صدارتی ایلچی برائے یرغمالی امورکے طورپر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔
 

Advertisement