عراق میں بیروزگاری کیخلاف مظاہرے جاری، جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی

Last Updated On 06 October,2019 10:52 pm

بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں بے روزگاری، بدعنوانی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی۔

بغداد میں تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہو گئے، عراقی ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق مظاہروں میں اب تک سو افراد جاں بحق اور چار ہزار زخمی ہو چکے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں پولیس سنائپر شوٹر کی وجہ سے ہوئیں۔

اقوام متحدہ نے عراقی حکومت سے طاقت کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے، عراقی شہری بے روزگاری، بدعنوانی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف یکم اکتوبر سے سڑکوں پر ہیں۔