امریکا: منی لانڈرنگ پر کتاب لکھنے والا پروفیسر اسی الزام میں گرفتار

Last Updated On 26 November,2019 01:55 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکا میں منی لانڈرنگ پر کتاب لکھنے والے پروفیسر کو اسی الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں منی لانڈرنگ پر کتاب لکھنے والے پروفیسر کو اسی الزام میں گرفتار کر لیا گیا، پروفیسربروس بیگلے پر 25 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

یونیورسٹی آف میامی کے پروفیسر بروس بیگلے پر وینزویلا سے 25 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بڑی رقم سوئٹزر لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے بینک اکاؤنٹس سے وصول کی اور رقم سے اڑھائی لاکھ ڈالرزکا حصہ اپنے پاس رکھا۔

دوسری طرف پروفیسر بروس بیگلے نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی ہے۔