ایران میں مظاہروں کے بعد سات دن سے معطل انٹرنیٹ سروس بحال

Last Updated On 24 November,2019 03:57 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں مظاہروں کے بعد سات دن سے معطل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہو گئی۔ ہنگاموں کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد مظاہرین نے کئی پٹرول سٹیشن، بینک اور سٹوروں کو نذر آتش کر دیا تھا۔

ہنگامہ آرائی اور مظاہرین کے خلاف کارروائی میں ایک سو چھ افراد ہلاک ہوئے تھے، مظاہروں کے دوران حکومت نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی جس کے باعث رابطے منقطع ہو گئے تھے۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کیلئے ایرانی حکومت نے چار کروڑ لوگوں کو نقد رقوم دینا شروع کر دی تھیں۔