ایرانی سپریم لیڈر کی دولت کتنی؟ نئے اعداد وشمار سامنے آ گئے

Last Updated On 19 November,2019 09:31 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی دولت کے نئے اعداد وشمار سامنے آ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی دولت کا اندازہ 2 کھرب ڈالر لگایا گیا ہے۔ ان کے اثاثے ایران کے کل قرضوں کا دوگنا اور کل برآمدات کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں۔

ادھر ایران کے مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیرونی قرضوں کا حجم 10 اعشاریہ 441 ارب ڈالر ہے جبکہ ایرانی تیل کی برآمدات کا حجم رواں سال ایک لاکھ ارب بیرل تھا جبکہ 2018ء میں ایران 2 اعشاریہ 390 بیرل یومیہ تھا۔

ایران کی تیل کی برآمدات 10 اعشاریہ 06 ارب ڈالر ہیں۔ اس تیل کی برآمدات کے تناسب میں ایرانی سپریم لیڈر کے اثاثے 18 اعشاریہ 89 گنا زیادہ ہیں۔