تہران: (دنیا نیوز) ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اقدام نے ملک کو پرتشدد احتجاج کی لپیٹ میں لے لیا۔ کرمانشاہ میں مشتعل مظاہرین کی فائرنگ سے ایرانی پولیس افسر جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ ایران کی شہر کرمانشاہ میں پیش آیا جہاں مشتعل مظاہرین کو روکنے کے دوران میجر ایراج جواہری گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اقدام کی حمایت کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر دیگر مصنوعات پر نہ ہونے دے۔ بینکوں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے والے افراد وہ شرپسند ہیں جن کے مفادات کو نقصان پہنچا۔
ایرانی حکومت نے تیل کے لئے دی جانے والی سبسڈی کم کرتے ہوئے ایک مہینے میں پہلے ساٹھ لیٹر تیل کی قیمت دس ہزار رال سے پندرہ ہزار رالہ کردی۔
مقررہ حد سے اضافی تیل تیس ہزار رالک فی لیٹر کر دیا گیا۔ ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں میں ایک ایرانی شہری بھی جان کی بازی ہار گیا تھا۔