ایران کا عالمی جوہری معاہدے کی ایک اور شق سے دستبردار ہونیکا اعلان

Last Updated On 05 November,2019 11:07 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے کی ایک اور شق سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران جلد ہی اپنی سینٹری فیوج مشینوں میں یورینیم گیس بھرنے کا عمل شروع کر دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوردو کی ایٹمی تنصیب پر عمل بدھ سے شروع ہو جائے گا، 2015ء کے جوہری معاہدے میں ان مشینوں کو گیس بھرے بغیر ہی چلانے کی شرط رکھی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکا کے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو جانے کے بعد سے دیگر مغربی طاقیتں اس ڈیل کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔

امریکی پابندیوں کے بعد تیل پر لگنے والی پابندی کے حوالے سے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہمیں اپنا تیل فروخت کرنے کے قابل ہونا چاہیے، اس کی بدولت ہم اپنے ملک میں پیسے لانا کے قابل ہوں گے۔