واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر کیری بوکر نے توقع ظاہر کی ہے کہ کشمیر کے معاملے پر متحد ہو کر ایک آواز سامنے آئے گی، کشمیر پر قرار داد لانے کی بھی کوشش کریں گے۔
سینیٹر کیری بوکر نے کہا ہے کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس کی شفاف صورتحال سامنے نہیں آ رہی، کشمیریوں کو آزادی اظہار کا حق دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو سنگین نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے، سینیٹرز سے مل کر کشمیر پر قرارداد لانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔