سمندری طوفان کیرا تیزی سے برطانیہ کی جانب بڑھنے لگا، سیکڑوں پروازیں منسوخ

Last Updated On 09 February,2020 12:08 pm

لندن: (دنیا نیوز) سمندری طوفان کیرا تیزی سے برطانیہ کی جانب بڑھنے لگا، سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

برطانوی حکام نے شدید موسم کی پشین گوئی کی ہے جس میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے، فیری سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

لندن میں پارکس بند کر دیئے گئے، شہریوں کو سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لنکا شائر اور یارکشائر زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔