لندن: (دنیا نیوز) سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ذاتی محافظ پر لاپرواہی برتنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے گارڈ کی لاپرواہی، کیمرون کا ذاتی محافظ جہازکے ٹائلٹ میں پستول بھول آیا، برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ پیر کو نیویارک سے لندن آنے والی پرواز میں ڈیوڈ کیمرون کی حفاظت پر مامور گارٖڈ ٹائلٹ میں گن بھول گیا۔
ایک اوررپورٹ کے مطابق واش روم سے سابق وزیراعظم کا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ میں ملوث اہلکارکو ڈیوٹی سے ہٹا کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔