لندن: (دنیا نیوز) شہزادہ ہیری اورمیگھن نے شاہی خاندان کے "سینئر رکن" کے عہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انسٹا گرام پر جاری پیغام میں شاہی جوڑے نے کہا کہ شاہی خاندان کی اہم پوزیشن سے علیحدگی کا مقصد خود کومعاشی طور پر خود مختار بنانا ہے، ہم اپنا وقت امریکا اور برطانیہ کے درمیان مساوی تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
شاہی جوڑے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ہم اپنے بیٹے کو بہتر انداز سے پروان چڑھا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ کئی ماہ کی گفت و شنید کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔