اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے نے گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے برطانوی حکومت کو نیا خط لکھ دیا، جس میں ان کی دستیابی کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیو لنک کے ذریعے انتظامات کا کہا ہے۔ گواہوں کی دستیابی کے حوالے سے بتایا جائے۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خط کے ذریعے گواہوں کی فہرست بھی برطانوی حکومت کو بھجوا دی ہے۔