ٹرمپ نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

Last Updated On 21 February,2020 12:34 am

نئی دہلی: (رائٹرز) امریکی صدر نے بھارت کیساتھ تجارتی معاہدے کو مشکوک قرار دیکر نئی دہلی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک اہم تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں تاہم وہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ رواں سال نومبر میں صدارتی انتخابات سے قبل یہ معاہدہ مکمل ہوپائے گا یا نہیں۔امریکی صدر نے کہا ہم تجارتی ڈیل کر سکتے ہیں مگر حقیقی اور بڑی ڈیل بعد میں ہو گی۔انہوں نے کہابھارت چین کے بعد امریکا کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے جس کی اشیا اور سروسز کی تجارت 2018 میں 1کھرب 42 ارب ڈالر رہی۔ایک سوال پر ٹرمپ نے کہابھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیامگر مجھے نریندر مودی بہت پسند ہیں ۔ واضح رہے ٹرمپ اپنے پہلے سرکاری دورے پر 24 فروری کو بھارت پہنچیں گے جس کیلئے مذاکرات کار کئی ہفتوں سے معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے