واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا استقبال احتجاج سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہوگا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مودی سرکار بھارت کا سیاہ چہرہ امریکی صدر سے چھپانے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے، مودی کی اس بناوٹی خوش مزاجی کے پیچھے ایک تلخ حقیقت چھپی ہوئی ہے، امریکی صدر شہریت کے متنازعہ قانون پر بات کرسکتے ہیں جبکہ نریندر مودی کو کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے۔
صدر ٹرمپ پیر کو اپنے پہلے دورہ بھارت میں احمد آباد کے ائیرپورٹ پر اتریں گے جہاں حکام کے مطابق ایک لاکھ لوگ سڑکوں پر جبکہ ایک لاکھ صدر ٹرمپ کا کرکٹ سٹیڈیم میں استقبال کرنے موجود ہونگے۔ بھارت میں شہریت کے متنازعہ قوانین کے خلاف ہزاروں افراد گزشتہ کئی روز سے مودی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔