کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ بادشاہ کو بھجوا دیا ہے۔
چورانوے سالہ مہاتیر محمد نے عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ سے اختلافات کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی بادشاہ کو جمع کرا دیا ہے۔
مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے، چورانوے سالہ مہاتیر محمد دنیا کے معمر ترین وزیراعظم تھے۔
واضح رہے مہاتیر محمد ملائشیا کے مقبول ترین رہنماوں میں سے ایک ہیں، وہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ وزیراعظم رہے، انہوں نے ملائشیا کو ترقی دے کر ایشین ٹٓائیگر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کے انتہائی دوستانہ تعلقات ہیں۔