کابل: (دنیا نیوز)جرائم کی عالمی عدالت نے افغان جنگ کے تمام فریقین کی مبینہ جنگی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ فیصلے سے 2003ء کے بعد سے تمام کارروائیوں کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق جرائم کی عالمی عدالت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے افغان جنگ میں جنگی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ 2003 کے بعد کی کارروائیوں کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔
افغانستان میں طالبان، امریکی افواج اور افغان حکومت کی جانب سے مبینہ جنگی جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، فیصلے کے بعد مئی 2003 سے اب تک کی کارروائیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔
امریکا آئی سی سی کا دستخط کنندہ نہیں اورنہ ہی اپنے شہریوں پر عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم کرتاہے تاہم افغانستان آئی سی سی کا ممبر ہے۔
اس سے قبل اپریل 2019 میں ٹرائل سے پہلے آئی سی سی کے ایک بینچ نے فیصلہ سنایا تھا کہ تحقیقات آگے نہیں بڑھنی چاہئیں کیوں کہ ایسا عمل انصاف کے منافی ہوگا۔