نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی شہر آگرہ میں سبزی بیچنے والا کورونا وائرس کا شکار نکلا، حکام نے علاقے کے 2 ہزار افراد کو قرنطینہ میں جانے کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص رکشہ چلاتا تھا، تاہم لاک ڈاؤن کے دوران وہ سبزی بیچنے لگا تھا، طبیعت خراب ہونے پر اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت نکلا