نیویارک: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 215 ہو گئی، برطانیہ کے نرسنگ ہومز میں کورونا وائرس سے 4 ہزار اموات ہوئی ہیں۔ امریکا میں ہلاکتیں 61 ہزار 669 تک بڑھ گئی، لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے سے متعلق پابندیاں آج سے ختم ہو گئیں۔
دنیا بھر میں عالمی وبا سے ہلاکتیں سوا 2 لاکھ سے بڑھ گئیں، 30 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو چکےہیں۔ امریکا کورونا کےسامنے بے بس ہو گیا۔ ایک روز میں مزید 2,390 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 لاکھ 64 ہزار 194 افراد متاثر ہیں۔
امریکا میں وفاق کی جانب سے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے سے متعلق پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے تمام شہریوں کو مفت ٹیسٹنگ کی سہولت دے دی گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے 26,097 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چار ہزار اموات نرسنگ ہوم میں ہوئیں۔ اسپین میں کورونا سے 24,275 افراد، اٹلی میں 27,682، فرانس میں 24,087 کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا سے مرنےوالوں کی تعداد 1,079 ہو گئی، 33,062 افراد متاثر ہیں۔