آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اسکولز کھل گئے، مغربی علاقوں میں گردوغبار کا طوفان

Last Updated On 25 May,2020 03:31 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اسکولز کھول دیئے گئے، دوسری جانب مغربی آسٹریلیا میں گردو غبار کے طوفان سے آسمان سرخی مائل ہو گیا۔

سڈنی کے اسکولز میں ٹیچرز نے ننھے منے طلبا کو خوش آمدید کہا، اسٹودنٹس دوستوں کو مل کر خوش ہوئے، پڑھائی میں بھی دل لگایا۔ والدین کا کہنا تھا انہیں یقین ہے کہ کلاس رومز بچوں کے لیے محفوظ ہیں، آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ جولائی تک تین مراحل میں پابندیاں مکمل طور پر ختم کی جائیں گی۔

اُدھر آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں اٹھنے والے گردوغبار کے سرخ طوفان کو آسٹریلوی فلم میکر نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا، یہ طوفان مغربی  آسٹریلیا کے گیرالڈٹن کے ساحل پر آیا ، وڈیو بنانے والے کا کہنا تھا کہ طوفان سیکڑوں کلومیٹر دور سے ساحلِ سمندر تک پہنچا۔