چین کے ہاتھوں پٹائی، بھارتی فوجیوں کے اہلخانہ پریشان، حقیقت بتانے کا مطالبہ

Last Updated On 21 June,2020 10:09 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی فوجیوں کے پریشان اہلخانہ نے چیف آف ڈیفنس کو خط میں حقیقت بتانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ وادی گلوان میں کیا ہوا؟ کیا ہمارے اہلکار اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس گئے؟

تفصیل کے مطابق چیف آف ڈیفنس کو لکھے گئے خط کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں کو وحشیانہ طور پر ہلاک کیا گیا۔ ہم نے اپنے فوجیوں کو غیر منظم طریقے سے کھویا۔ بھارتی فوجیوں کی لاشیں کیوں مسخ کر دی گئیں؟

خط کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وادی گولان میں کیا ہوا؟ اگر چین کی طرف سے مداخلت نہیں کی گئی تو ہم کمانڈنگ آفیسر سمیت بہت سے جانی نقصان کیسے برداشت کر سکے؟

خط میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا ہمارے فوجی اپنے طور پر دشمن کے علاقے میں داخل ہوئے (جیسا کہ چین نے دعویٰ کیا ہے) اور دفاع میں حملہ ہوا؟ کیا ہمیں کبھی حقیقت معلوم ہوگی؟

چین کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کے اہلخانہ کے خط میں لکھا گیا کہ ایک بار برائے مہربانی اپنے دل پر ہاتھ رکھیں اور غور کریں، کیا آپ کے پاس جو ذمہ داریاں اور مراعات ہیں، آپ نے ان کے ساتھ انصاف کیا؟

انڈین فوجیوں کے اہلخانہ نے لکھا کہ کیا آپ اپنے بھائیوں کے لئے کھڑے ہوئے؟ کیا آپ نے سیاست انوں کو آپ کو قربانی کا بکرا بنانے نہیں دیا اور کچھ فیصلے کرنے نہیں دیئے جس سے تنظیم کو ہمیشہ نقصان پہنچا؟ کیا آپ نے لداخ میں ہمارے فوجیوں کو ناکام نہیں کیا؟ لداخ کو گیم چینجر بننے دو۔
 

Advertisement