ویانا: (دنیا نیوز) امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات آسٹریا کے شہر ویانا میں شروع ہو گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خصوصی ایلچی کو آسٹریا بھیجا ہے۔ امریکی ایلچی روسی وزارت خارجہ کے ترجمان سرگئی ریابکوف سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
دونوں مندوبین جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود رکھنے کے موجودہ معاہدے نیو اسٹار ٹ پر تبادلہ خیال کریں گے،روس نے نیو اسٹارٹ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے، یہ ،معاہدہ فروری 2021 میں ختم ہو رہا ہے۔