نئی دہلی: (دنیا نیوز) چینی فوج نے صرف بھارتی فوجیوں پر ہاتھ صاف نہیں کیا بلکہ اچھا خاصا مقبوضہ علاقہ بھی بھارت سے چھڑوا لیا۔ بھارتی سیاستدان آہستہ آہستہ زبان کھولنے لگے، مودی بتائے ہماری زمین کیسے واپس لیں گے، سونیا گاندھی بھی بول پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت اٹھانےکے باوجود مودی خاموش کیوں تھے، کانگریس رہنماؤں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو اس پر اسرار خاموشی کی وجہ بھی سامنے آنے لگی۔
کانگریس سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر مملکت برائے دفاع پلم راجو کا کہنا ہے کہ چین نے بھارت کے زیر قبضہ 18 کلومیٹر علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے کچھ عرصہ پہلے تک جہاں بھارت کی سرحدی پوسٹیں ہوا کرتی تھی،، وہاں اب بھارتی فوج پیٹرولنگ سے بھی قاصر ہے۔
سونیا گاندھی نے بھی چیختے ہوئے کہا کہ چین نے ہمارا علاقہ چھین لیا، مودی بتائے اب یہ زمین کیسے واپس لیں گے۔
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنےکے لیے عوام سے چینی فوجی کی پیش قدمی چھپا رہی ہے۔