کھٹمنڈو: (روزنامہ دنیا) نیپال نے زہریلا پروپیگنڈا کرنے پر ملک بھر میں بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات روک دیں، کیبل آپریٹرز کے مطابق فیصلے پر جمعرات سے عملدرآمد شروع ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے تحت نیپالی ناظرین کی بھارت کے سرکاری دوردرشن نیوز کے علاوہ کسی بھارتی نیوز چینل تک رسائی نہیں ہو گی۔ حالیہ دنوں میں نیپالی وزیراعظم کی چینی سفیر کیساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بھارتی چینلزنے گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔ نیپالی وزیر اعظم کے چیف ایڈوائزر بشنو رامال نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بھارتی میڈیا میں گمراہ کن رپورٹس آرہی تھیں، ایسی باتیں او ر رپورٹس انتہائی قابل اعتراض تھیں۔
قبل ازیں نیپال کی حکمران جماعت کے ترجمان نے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا سب حدیں پار کر گیا ہے، اسے فوری بند ہونا چاہیے۔