کٹھمنڈو: (روزنامہ دنیا) مغربی نیپال میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 40 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی اضلاع میاگدی، کاسکی اور ججرکوٹ سیلاب اور لینڈ سیلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہوئے، درجنوں مکانات لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تباہ ہو گئے، درجنوں افراد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ریسکیو کئے گئے، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
شدید بارشوں کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود ریسکیو ٹیمیں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کر کے کھانے پینے کی اشیا سمیت ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔