ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ میں اٹھنے والی کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر حکام نے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں 32 مقامی کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ہانگ کانگ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ تمام تعلیمی ادارے پیر سے بند رہیں گے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کا فیصلہ بھی اگست یا ستمبر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ وائرس پھیلنے کے پیش نظر ہانگ کانگ میں شیڈول میوزک کنسرٹ اور بک فئیر کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔