مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کو ایک سال مکمل، یورپین تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری

Last Updated On 05 August,2020 08:32 pm

لندن: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرائسِس گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست کے بعد سے بھارت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ کشمیریوں کی بڑی تعداد بھارت سے آزادی کی حامی بن چکی ہے۔ نوجوان بھارت کے خلاف مسلح مزاحمت کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ سے مسلمانوں کو پیچھے ہٹانے کے لئے قوانین پاس کئے۔ بھارت کے اقدام نے مقبوضہ وادی میں نئی دلی کے حامیوں کو بھی انکا مخالف بنا دیا ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آئی۔ کشمیری نوجوان بھارت کے خلاف مسلح جدو جہد کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ کشمیریوں کی بڑی تعداد بھارت سے آزادی کی حامی بن چکی ہے۔
 

Advertisement