دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی

Published On 14 August,2020 11:45 am

برازیلیا: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی، وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

برازیل میں مزید 13 سو ایک، امریکا میں 1284 اور بھارت میں ایک ہزار 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ میکسیکو میں مزید 737، کولمبیا میں 308 اور ایران میں 174 افراد جان سے گئے۔

 

روس میں 124، سعودی عرب 34، بنگلہ دیش 44، بولیویا 66، رومانیہ میں 53 افراد لقمہ اجل بنے۔ گوئٹے مالا میں 29 اور ہنڈراس میں 18 افراد کورونا وائرس کے سبب موت کا شکار ہوئے۔

 

یورپ اور باقی دنیا میں مہلک وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ لاطینی امریکا کے ممالک برازیل، میکسیکو اور پیرو سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔