کورونا روکنے کیلئے انوکھی پالیسی، اشیائے خورو نوش کے لئے پرمٹ درکار

Last Updated On 12 August,2020 09:55 pm

ہنوئی: (دنیا نیوز) ویتنام نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے انوکھی پالیسی متعارف کروادی، اشیائے خورو نوش کی مارکیٹ میں جانے کے لئے اب پرمٹ درکار ہوگا۔

ویتنام حکومت نے مارکیٹ میں لوگوں کی آمدو رفت محدود کرنے کے لئے ہر خاندان کو پندرہ روز کے لئے پانچ پرمٹ دینے کا اعلان کیا ہے، شہریوں کو گلابی یا نیلے رنگ کے پرمٹ دئے جائیں گے تاکہ الگ الگ دنوں میں مارکیٹ کا دورہ کیا جائے، ویتنام میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیسز منظر عام پر آئے، مجموعی تعداد 880 ہوگئی۔ 

Advertisement