کرائسٹ چرچ سانحے کے دہشت گرد کو سزا دینے کیلئے نیوزی لینڈ میں سماعت جاری

Published On 26 August,2020 12:12 pm

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے 51 مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گرد برینٹن ٹارنٹ کو سزا دینے کے سماعت جاری ہے۔

شہید حاجی محمد داؤد نبی کے بیٹے احد بنی نے عدالت میں دہشت گرد برینٹن ٹارنٹ کو درشت لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ڈرپوک ہو، اسی لیے نہتے لوگوں کو مارا۔ جہنم کی آگ تمہاری منتظر ہے، تم ایک بد کردار شخص ہو۔

مقدمے کی سماعت کے دوران 60 سے زائد افراد بیانات قلم بند کروا رہے ہیں، چند افراد تو بیرون ملک سے سفر کرکے نیوزی لینڈ پہنچے ہیں۔ کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ کے جج کو اختیار حاصل ہے کہ وہ دہشت گرد کو بغیر کسی پیرول کے 17 سال قید کی سزا دے سکے۔