بحرین: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
بحرینی سرکاری میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی درخواست پر بحرین نے یو اے ای آنے جانے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی ہے جس میں اسرائیل بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان حال ہی تعلقات قائم ہوئے ہیں اور اسرائیلی ائیر لائن کی پہلی پرواز گزشت دنوں سعودی فضائی حدود سے ہوتی ہوئی ابوظہبی پہنچی تھی۔