برن: (ویب ڈیسک) سوئٹزر لینڈ میں 25 ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی سینری بیس ٹنل کا افتتاح کر دیا گیا
پندرہ اعشاریہ چار کلومیٹر طویل ٹنل بننے سے شمالی یورپ کو بذریعہ ریل براہ راست بحیرہ روم تک رسائی مل گئی ہے۔ سینری بیس ٹنل کوہ الپس پر کے نیچے بنائی گئی جہاں سردیوں میں سڑک کے راستے گزرنا مشکل ہوجاتا تھا۔
سوئس حکام کے مطابق ٹنل سے روزانہ ساڑھے تین سو ٹرینیں گزریں گی جس سے ٹرکوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔