واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کی جھیل میں ٹرمپ کی حامیوں کی بوٹ پریڈ کے دوران 4 کشتیاں ڈوب گئیں، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن کی جھیل میں صدر ٹرمپ کے حامیوں نے بوٹ پریڈ کا اہتمام کیا، منتظمین کے مطابق کشتیاں مقررہ حد سے زیادہ قریب چلائی جا رہی تھیں کہ تیز ہوا چلنے سے ایک دوسرے سے ٹکرائیں جن میں سے 4 کشتیاں ڈوب گئیں۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی شخص کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، حادثہ محض اتفاقی طور پر پیش آیا۔ ایونٹ میں 26 سو افراد نے شرکت کی۔