بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کی ایک سٹیل مِل نے ہدف سے زائد منافع ہونے اور کارکردگی سے خوش ہو کر اپنے 4 ہزار 116 ملازمین کو بونس میں نئی گاڑیاں دے دیں۔
چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے جیانگ ژی میں واقع کمپنی نے مسلسل پانچویں سال طے شدہ ہدف سے زائد منافع حاصل کیا جس پر انتظامیہ نے خوش ہوکر اپنے ملازمین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا۔
ملازمین کودی گئی گاڑیوں کی مجموعی قیمت تقریباً 74 کروڑ ڈالر بنتی ہے جب کہ کمپنی نے وہیکل ٹیکس سمیت 5 سال تک انشورنس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔چینی کمپنی کے اس فیصلے کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے ۔