میکرون کے اسلام مخالف بیان پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری

Published On 25 October,2020 01:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم ممالک میں فرانسیسی صدر میکرون کے بیان پر غم و غصے کا سلسلہ جاری ہے، مشرق وسطیٰ میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ خلیج تعاون کونسل نے فرانسیسی صدر کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

فرانسیسی صدر کے متنازعہ بیانات کے بعد اسلامی دنیا میں فرانسیسی اشیا کا بائیکاٹ جاری ہے، کویت کی مارکیٹوں میں فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا۔سوشل میڈیا پر بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹس اوربائیکاٹ فرانس کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات ہٹا لی گئیں۔ خلیج تعاون کونسل نے فرانسیسی صدر کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ میکرون کو دماغی علاج کی ضرورت ہے اور انہیں امید نہیں کہ وہ 2022 کے انتخابات میں جیت سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میکرون نامی اس شخص کو اسلام اور مسلمانوں سے مسئلہ کیا ہے۔
 

Advertisement