باکو: (دنیا نیوز) کاراباخ میں جنگ بندی کے لیے فرانس، امریکا اور روس نے سر جوڑ لیے، تینوں ممالک کے نمائندے جینیوا اور ماسکو میں اہم ملاقاتیں کریں گے، آذر بائیجان نے مقبوضہ علاقہ آزاد کروانے تک جنگ بندی سے انکار کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناگورنو کاراباخ کی لڑائی، فرانس، امریکا اور روس کے درمیان بڑی بیٹھک ہونے جا رہی ہے، جینیوا میں ہونے والے اہم اجلاس میں کاراباخ میں جنگ بندی پر غور کریں گے۔
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ پیر کو ماسکو میں بھی ملاقات کریں گے، تینوں ممالک منسک گروپ کا حصہ ہیں جو کاراباخ میں پہلے بھی جنگ بندی کراچکے ہیں۔ ترکی نے منسک گروپ پر لڑائی کی وجوات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگا دیا۔
گزشتہ روز بھی آرمینیا کے 30 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ تعداد 350 تک پہنچ گئی، آرمینیا کے صدر نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر کو برخاست کردیا۔