وزیر دفاع کا روس میں کثیر الملکی کیوکاز فوجی مشقوں کا معائنہ، جوانوں سے ملاقات

Published On 27 September,2020 10:06 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کے ہمراہ روس میں کثیر الملکی کیوکاز فوجی مشقوں کا معائنہ کیا اور پاکستانی و چینی فوجی اہلکاروں سے ملاقات بھی کی، جنگی مشقیں گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی فوجی مشقیں 2020 روسی شہر آستر کھان میں منعقد ہوئیں، چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی وزیر دفاع کے ہمراہ تھے۔ وزیر دفاع نے مشقوں میں شریک پاکستانی اور چینی دستوں کے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ وارانہ کارکاردگی کو سراہا۔ 

گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والی مشقوں میں روس، بیلاروس سمیت دیگر ممالک کے دستے شریک ہوئے، بھارت نے تکنیکی تربیت نہ ہونے کے سبب مشقوں سے راہ فرار اختیار کر لیا، بھارتی فوجی حکام کی جانب سے مشقوں میں شرکت نہ کرنے کا بہانہ کورونا وائرس کو بنایا گیا۔ یاد رہے کہ جنگی مشقیں 21 ستمبر سے شروع ہوئی تھیں۔
 

Advertisement