واشنگٹن: (روزنامہ دنیا)سابق امریکی صدر اوبامانے کہاکہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس خالی نہ کیا تو انہیں سپیشل فورس نکالے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر اوباماکہتے ہیں کہ ٹر مپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کیلئے نیوی سیلز کو بھیج سکتے ہیں ۔ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں حالانکہ امریکی آئین کے مطابق 20 جنوری سے اگلے صدر کے وائٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرنا لازم ہے تاہم ٹرمپ وائٹ ہاوس نہ چھوڑنے کے حوالے سے متعدد بیانات دے چکے ہیں۔
امریکی ریاست پنسلوانیا کے جج نے بھی ٹرمپ کے صدارتی انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے ریاست پنسلوانیا میں پوسٹل ووٹوں کے حوالے سے جو قانونی نکات پیش کیے وہ میرٹ کے بغیر اور افواہوں پر مبنی ہیں۔واضح رہے ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن 80 ہزار ووٹوں کی برتری کیساتھ فاتح قرارپائے ۔