واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ نے ڈائریکٹر سائبر سکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا، وہ الیکشن سے متعلق افواہیں دور کرنے سے متعلق شعبے کے بھی انچارج تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق کرسٹو کریبز کا بیان انتہائی غلط ہے جس پر انہیں ہٹایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سائبر سکیورٹی نے الیکشن کو تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دیا تھا۔
کرسٹوفر کریبز نے کہا ہے کہ انہوں نے صحیح کام کیا اور انہیں اپنی خدمات کی انجام دہی پر فخر ہے۔