امریکہ میں صدارتی انتخاب کے بعد مختلف شہروں میں مظاہرے جاری، متعدد گرفتار

Published On 06 November,2020 03:22 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ میں صدارتی انتخاب کے بعد مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، متعد د افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ٹرمپ کمپین کی طرف سے ووٹوں کی گنتی رکوانے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

صدارتی انتخابات کے بعد امریکا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، شہر فلاڈیلفیا میں ڈیموکریٹس اور رپبلیکنز کارکن آمنے سامنے آ گئے، مظاہرین اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے لیے بہترین صدر ہیں جبکہ بائیڈن کے حامی ہر ووٹ گننے کا نعرہ لگاتے رہے۔ شرکا نے بائیڈن اور ٹرمپ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ریاست فلوریڈ ا کے شہر میامی میں ٹرمپ کے حامیوں نے سڑک کنارے مظاہرہ کیا، شرکا نے صدر کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی۔ صدر ٹرمپ کے سپوٹرز سڑک کنارے کھڑے ہو کر مزید چار سال، مزید چار سال کے نعرے لگاتے رہے۔ سیاسی کارکنوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ٹھیک کہہ رہے کہ ڈیموکریٹس الیکشن چوری کر رہے ہیں۔

پنسلوینیا، مشی گن اور جارجیا میں امریکی عدالتوں نے ٹرمپ کمپین کی طرف کی ووٹوں کی گنتی رکوانے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ ٹرمپ مہم کی ان شکایات کا جواب دیتے ہوئے جج نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں رپبلکن اور ڈیموکریٹس کو نگرانی کے لیے 60 نمائندے بھیجنے کی اجازت نہیں۔
 

Advertisement