نمیبیا میں ’ہٹلر‘ الیکشن جیتنے میں کامیاب

Published On 03 December,2020 10:18 pm

نمیبیا: (ویب ڈیسک) افریقی ملک نمیبیا میں سابق جرمن نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کے نام سے مشہور سیاست دان نے علاقائی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق سابق جرمن کالونی میں انتخابات کے دوران ایڈولف ہٹلر یونونا نے 85 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

سواپو پارٹی کے ٹکٹ پر علاقائی انتخابات جیتنے والے ایڈولف ہٹلر یونونا کا کہنا تھا کہ ان کا نازی نظریے سے کوئی تعلق نہیں ہے، والد نے ہٹلر کے نام پر میرا نام رکھا، شاید معلوم نہیں تھا کہ ایڈولف ہٹلر کس لیے کھڑا ہے۔

افریقی سیاستدان کا مزید کہنا تھا کہ بچپن میں اسے بالکل عام نام کے طور پر دیکھا، نوعمری کے دوران ہی سمجھ گیا تھا کہ یہ شخص پوری دنیا کو فتح کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اہلیہ مجھے ایڈولف کہتی ہیں، عام طور پر ایڈولف یونانا کے نام سے جانا جاتا ہوں لیکن سرکاری طور پر اس کا نام تبدیل کرنے میں بہت دیر ہوجائے گی۔

ایڈولف نے الیکشن جیتننے والے خطے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس یہ نام ہونے کا یہ مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ میں ’اوشانہ‘ کو فتح کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ نمیبیا کو جرمنی کی کالونی کہا جاتا ہے جہاں پر پہلی جنگ عظیم کے بعد 1884 میں آکر لوگ آباد ہوئے۔