سعودی عرب: کم نمبر دینے والا استاد شاگرد کے ہاتھوں قتل

Published On 30 December,2020 03:04 pm

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے امتحان میں نمبر کم ملنے پر انگریزی کے استاد کو قتل کر دیا۔

13 سالہ طالب علم نے انگریزی کے پرچے میں کم نمبر آنے پر استاد سے بحث و تکرار کی اور بعد ازاں 16 سالہ بھائی کی بندوق لیکر سکول کے باہر کھڑا ہوگیا، جیسے ہی استاد باہر نکلے شاگرد نے اُنکے سر پر گولی مار دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ شاگرد کی گولی سے 37 سالہ استاد موقع پر ہی انتقال کرگیا۔ استاد کا تعلق کویت سے ہے اور وہ پانچ برس سے سعودی عرب میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔

استاد کو قتل کرنے والا 13 سالہ طالب علم اور اس کا معاون بھائی تاحال فرار ہیں جبکہ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 

Advertisement