چین: سونے کی کان میں پھنسے مزدوروں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

Published On 20 January,2021 09:54 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں سونے کی کان میں پھنسے مزدروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ایک کان کن کومے میں چلا گیا۔

ریسکیو ورکرز نے کان کنوں سے رابطے کے لیے مزید تین راستے بنا لیے ہیں۔ کان میں پھنسے مزدروں کو کمبل، ادویات اور کھانے پینے کی اشیا بھیج دی گئی ہیں۔ سر پر چوٹ آنے کی وجہ سے ایک مزدور کی حالت تشویش ناک ہے، صوبہ شینگ ڈونگ میں 10 جنوری کو کان میں ہونے دھماکے سے مزدور پھنس گئے تھے۔

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ کان کے مالک نے دھماکے کے باوجود ریسکیو اداروں کو رپورٹ کرنے میں غیر ضروری تاخیر کی۔