نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست کرناٹکا میں ریلوے کرشنگ سائٹ پر ہونے والے ڈائنامائیٹ کے دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ، دھماکا اتنا خوفزدہ تھا کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکا بھارت کی بڑی ریاستوں میں سے ایک کرناٹکا کے علاقے شیو موگا میں ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے کرشنگ سائٹ پر کان کنی کے لیے ٹرک میں بارود منتقل کرنے کے دوران دھماکا ہوا۔ ٹرک کے مالک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائنامائیٹ کے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب کے علاقوں میں ہلکی نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔