واشنگٹن: (دنیا نیوز) جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے۔ وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 15 ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے۔ امریکا میں وفاقی املاک پر ماسک لازمی پہننا قرار دیا، صدر بائیڈن نے پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی کے بل پر بھی دستخط کئے۔
صدر جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے فورا بعد 15 صدارتی حکم ناموں پر دستحظ کیے۔ ان حکم ناموں میں مسلم ممالک سے سفری پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
ماحولیاتی معاہدے کی بحالی کا بل اور وفاقی املاک میں لازمی ماسک پہننے کے بل پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ ان کے زیادہ تر حکم نامے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کو ختم کرنے سے متعلق ہیں۔
وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے صدر کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر بائیڈن جمعے کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔