سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زور دار دھماکا، 3 افراد ہلاک

Published On 20 January,2021 08:01 pm

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زور دار دھماکا سنا گیا جس کے بعد 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کے دارالحکومت میں زور دار دھماکا سنا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلڈنگ کو بڑا نقصان پہنچا ہے، علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ریسکیو اداروں کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ دھماکے والی جگہ پر جمع نہ ہوں۔ اور ایمرجنسی حکام کو راستے دیں، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے باعث گلی میں ملبے کا ڈھیر لگ گیا ہے، ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہو سکا آیا دھماکا گیس سلنڈر کا تھا یا دوسرا۔

پولیس نے بھی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا بہت بڑا تھا، امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

جرمن ایم ای پی نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دھماکا کی اطلاعات سے سکتے میں آ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں  جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سی سی این کے مطابق ہلاک ہونے والی ایک خاتون کی عمر 83 سال ہے جبکہ ایک شخص کی بھی ہلاکت ہوئی تاہم اس کی عمر کا معلوم نہ ہو سکا۔ متعدد زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔