تونس: (دنیا نیوز) شمالی افریقا کے ملک تیونس میں پھر مظاہرے ہوئے ، نوجوان کرفیو توڑ کر باہر آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تیونس کے دارالحکومت کی سٹرکیں میدان جنگ بن گئیں، پولیس نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل پھینکے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی نوجوان زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تیونس میں بدترین معاشی حالات کی وجہ سے کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں اب تک 7 سو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔