بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں رشوت اور کرپشن کی سزا موت افسانہ نہیں حقیقت ہے، ایک اور بینک ایگزیکٹیو کو رشوت کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔
چینی کے ایسیٹ منیجمنٹ فارم ہوارانگ کے سابق چیئرمین پر 26 کروڑ ڈالر رشوت لینے اور ایک سے زیادہ شادی کرنے سمیت کرپشن کے متعدد الزامات تھے۔
لائی ژیاؤ مین نامی سابق بینکر کو عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنائی گئی تھی تھی۔ تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کی گئی۔