بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے شمالی علاقے میں 14 روز بعد سونے کی کان میں پھنسے مزدروں میں سے ایک کو زندہ نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
چینی صوبے شینگ ڈونگ کی سونے کی کان میں پھنسے مزدوروں میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا ۔ مزدور کی حالت تشوش ناک ہے، اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
دس جنوری کو کان میں دھماکے سے 22 کان کن پھنس گئے تھے، گیارہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ دس زندہ مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، امدادی کارکن انہیں ادویات اور خوراک کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔