بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں پر ایک لڑکی نے چہرے کو بہتر کرنے کے لیے تین سال کے دوران 100 کاسمیٹک سرجریزی کروا ڈالیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی لڑکیاں خوبصورت نظر آنے کے لیے مختلف کاسمیٹک اور طریقہ کار کا استعمال کرتی ہیں لیکن چین سے تعلق رکھنے والی اس 16 سالہ لڑکی سے متعلق جان کر یقیناً آپ کو حیرت ہوگی کہ جس نے 3 سال میں اپنے چہرے کو بہتر بنانے کے لیے 100 سے کم ناگوار سرجری کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔
چین کی 16 لڑکی کے 100 سے زائد سرجریز کے دعوے کی وجہ سے انھیں چین کی کم عمر پلاسٹک سرجری کا عادی کہا جاتا ہے۔
زوہو چونا نامی چینی لڑکی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ سینا ویبو پر 3 لاکھ فالوورز کے ساتھ اپنا آن لائن پلاسٹک سرجری کیریئر ترتیب دیا ہے۔ 3 سال کے مختصر عرصے میں ایک معمولی نظر آنے والی لڑکی سے گڑیا نما مجسمے تک انتہائی حیرت انگیز تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے ہیں۔
زوہو چونا اگرچہ وہ واحد لڑکی نہیں ہے جس نے بہت کم عمری میں کاسمیٹک سرجری کا انتخاب کیا تاہم زوہو چونا کا معاملہ اس لیے منفرد تصور کیا جاتا ہے کہ انھوں نے کم عرصے میں 100 کے قریب سرجریز کروائیں۔ کم عرصے میں زیادہ سرجریز کے سبب پلاسٹک سرجری کی عادی زوہو چونا یادداشت کی کمی کا شکار بھی ہو چکی ہیں۔
زوہو چونا کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری سے قبل وہ بہت بدصورت ہوا کرتی تھیں، ان کی آنکھیں بہت چھوٹی اور ناک بھی بہت بڑی تھی جس کے سبب ان کے ساتھی مذاق اڑایا کرتے تھے لیکن اب مجھے دیکھ کر سب لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔